Mein Ne Jab Aap Ki Dehleez

میں نے جب آپ کی دہلیز کو آقاؐ چوما یوں لگا آپ نے جیسے مرا ماتھا چو ما



ہونٹ فارغ ہوئے پل بھر کو نہ آنکھیں میری کبھی جالی کبھی روضہ کبھی پردا چوما



آپ کو خواب میں دیکھا تو مقدر جاگے جھوم اٹھا ، نعت پڑھی رو دیا، لپٹا ، چو ما



ان کے قدموں کی طرف لے گئے جب ہونٹ مجھے ہونٹ بھی نقش قدم بن گئے اتنا چو ما



سفرِ عرش پہ لے جانے کو جبریل جب آئے اپنے رخسار سے مہتابِ کف پا چو ما




Get it on Google Play



حجر اسود کو دیا بوسہ تو محسوس ہو ا حجر اسود کو نہیں ہاتھ خدا کا چوما



میں بتاتا ہوں تمہیں عشق نوردی کیا ہے ایک آہٹ کے لیے سارا مدینہ چوما



شہد سا دوڑ گیا ہے مری شریانوں میں جب کبھی پڑھ کے درود اپنا انگوٹھا چو ما



منزلیں رہتی ہیں سینے میں مظفر میرے وہ جدھر بھی گئے میں نے وہ رستہ چوما

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah