Qul Hu Allah u Ahad

قل ہو اللہ احد مدد اللہ مدد



دوسرا تیرے سوا کوئی بھی معبود نہیں بے نیاز اتنا کہ حد ہی کوئی موجود نہیں صمد اللہ صمد قل ہو اللہ احد



نہ جنا تجھ کو کسی نے نہ کسی کو تو نے ساری دنیاؤں کو مہکایا تری خوشبو نے تو ازل تو ہی ابد قل ہو اللہ احد




Get it on Google Play



رات بن جائے کبھی مثل سحر تو آئے دیکھنے والا ہو کوئی تو نظر تو آئے تجھ سے عاجز ہے خرد قل ہو اللہ احد



آخرت کا کوئی غم اس کو نہ تڑپائے خدا اس گنہگار مظفر کو بھی مل جائے خدا تیری رحمت کی سند قل ہو اللہ احد مدد اللہ مدد

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah