We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Mar Ke Apni Hi Adaon Pe Amar Ho Jaun

Muzaffar Warsi

مر کے اپنی ہی اداؤں پہ اَمر ہو جاؤں اُن کی دہلیز کے قابل میں اگر ہو جاؤں


اُن کی راہوں پہ مجھے اتنا چلانا یارب کہ سفر کرتے ہوئے گردِ سفر ہو جاؤں


زندگی نے تو سمندر میں مجھے پھینک دیا اپنی مٹھی میں وہ لے لیں تو گوہر ہو جاؤں


میرا محبوب ہے وہ راہبرِ کون و مکاں جس کی آہٹ بھی میں سُن لوں تو خضر ہو جاؤں


اِس قدر عشقِ نبی ہو کہ مٹا دوں خود کو اِس قدر خوفِ خدا ہو کہ نڈر ہو جاؤں



Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play


جو پہنچتی رہے اُن تک جو رہے محوِ طواف ایسی آواز بنوں، ایسی نظر ہو جاؤں


ضرب دوں خود کو جو اُن سے تو لگوں لاتعداد وہ جو مجھ میں سے نکل جائیں صفر ہو جاؤں


آرزو اب تو مظفر تو جو کوئی ہے تو یہ ہے جتنا باقی ہوں مدینے میں بسر ہو جاؤں

Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah