We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Niga Mustafa Ki Jidhar Ho Rahi Hai

Afzal Noshahi

نگہ مصطفیٰ کی جدھر ہو رہی ہے اُدھر ہی خدا کی نظر ہو رہی ہے


وہ خاطر میں لاتے نہیں بادشاہی ترے در پہ جن کی بسر ہو رہی ہے


تصور میں لمحات لا کر تو دیکھو بلالی اذاں سے سحر ہو رہی ہے


ثنا خوانیِ مصطفیٰ ﷺ کی بدولت ثنا خوان تیری قدر ہو رہی ہے


تڑپتےہوۓ جو سکوں مل رہا ہے تڑپتےکی ان کو خبر ہو رہی ہے



Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play


ہےرشکِ ملائک جو آقا کے در پر مری زندگانی نذر ہو رہی ہے


میں ہر شب تری راہ تکتا ہوں آقا جدائی کیوں آخر اَمر ہو رہی ہے


عجب درد ہے یہ جدائی کا افضلؔ بچھڑتے ہوۓ آنکھ ترہو رہی ہے

Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah