Aye Shehar e Nabi

اے شہر نبی تیرے کیا خوب نظارے ہیں بارش جہاں جلوؤں کی انوار کے دھارے ہیں



اس وقت چھلکتے ہیں آنکھوں سے میری آنسو جب مسجد نبوی کے نظر آتے مینار ہیں



جب چھتریاں کھلتی ہیں آقا کے حرم میں کیا ادب کا منظر ہے پرکیف نظارے ہیں



حاجت ہی نہیں رہتی دے دیتے ہیں وہ اتنا آقا تیرے منگتوں کے کیا وارے نیارے ہیں




Get it on Google Play



خیرات بٹی حسن کی اور نور کی ہر سُو ہے سرکار مدینہ نے جب گیسو سنوارے ہیں



رخ تیرا جدھر ہوتا کعبہ بھی اُدھر پھرتا خالق نےتیرے حسن کے کیا نقش اتارے ہیں



حسنین و علی فاطمہ ہیں دین کے افلاک آقاہیں قمر اس میں اصحاب ستارے ہیں



ایمان یہ میرا ہے افضل یہ عقیدہ ہے جیتے بھی سبھی اُن کی رحمت کے سہارے ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah