We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Nar e Dozakh Ko Chaman KarNot Verified

Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Barelvi

نارِ دوزخ کو چمن کر دے بہار عارِض ظلمتِ حشر کو دِن کر دے نہارِ عارِض


میں تو کیا چیز ہوں خود صاحبِ قرآں کو شہا لاکھ مصحف سے پسند آئی بہارِ عارِض


جیسے قرآن ہے وِرد اس گلِ محبوبی کا یُوں ہی قرآں کا وظیفہ ہے وقارِ عارِض


گرچہ قرآں ہے نہ قرآں کی برابر لیکن کچھ تو ہے جس پہ ہے وہ مَدح نگارِ عارِض


طُور کیا عرش جلے دیکھ کے وہ جلوۂ گرم آپ عارِض ہو مگر آئینہ دارِ عارِض


طرفہ عالم ہے وہ قرآن اِدھر دیکھیں اُدھر مصحفِ پاک ہو حیران بہارِ عارض


ترجمہ ہے یہ صفت کا وہ خود آئینۂ ذات کیوں نہ مصحف سے زیادہ ہو وقارِ عارض



Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play


جلوہ فرمائیں رخِ دل کی سیاہی مِٹ جائے صبح ہو جائے الٰہی شبِ تارِ عارض


نامِ حق پر کرے محبوب دل و جاں قرباں حق کرے عرش سے تا فرش نثارِ عارض


مشک بو زلف سے رُخ چہرہ سے بالوں میں شعاع معجزہ ہے حلبِ زلف و تتارِ عارض


حق نے بخشا ہے کرم نذرِ گدایاں ہو قبول پیارے اِک دِ ل ہے وہ کرتے ہیں نثارِ عارض


آہ بے مایگیِ دل کہ رضاؔئے محتاج لے کر اِک جان چلا بہر نثارِ عارض

Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah