We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Meri Hayat Muhammad Ke

Muzaffar Warsi

مری حیات محمدؐ کے نام لکھ دینا مر ے کفن پہ درود و سلام لکھ دینا


کیا تو عشق، فرائض مگر ادا نہ کئے تمام شد کی جگہ ناتمام لکھ دینا


خدا کے سارے گھروں کا کرو شمار اگر تو میری روح کو بیت الحرام لکھ دینا


ہواؤ شہر نبیؐ سے ہو جتنی بارگزر ہر ایک ذرّے پہ میرا سلام لکھ دینا



Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play


نہ کرنا فرد عمل پر بھی میرا نام رقم فرشتو صرف نبیؐ کا غلام لکھ دینا


جب آخرت میں ہو فہرستِ عاشقاں تیار مجھے بھی بندہِ خیر الانام لکھ دینا


جوارِ چشمہ کوثر پہ جس کی آنکھ کُھلے مرے نصیب میں ایسی بھی شام لکھ دینا


مظفر اب نہیں آئے گا اور کوئی نبیؐ اُنھیں ہر ایک صدی کا امام لکھ دینا

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah