We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Mere Khoon Ke Qatray Qatray

Muzaffar Warsi

مرے خون کے قطرے قطرے کے اندر محمدؐ لکھا ہے کسی ہاتھ نے میرے سینے پہ اکثر محمدؐ لکھا ہے


اندھیروں کے پیچھے بھی ہے اک اجالا پڑھے پڑھنے والا کتاب زمانہ کے ہر "اک ورق پر" محمدؐ لکھا ہے


ہوائے جہاں جب سے سمندر سے گزری" کنارے پہ" اتری کنارے کنارے سمندر سمندر محمدؐ لکھا ہے


شریعت گلی ہے طریقت مکاں ہے تفاوت کہاں ہے تصوف نے عشقِ محمدؐ میں مِٹ کر محمدؐ لکھا ہے


جو آدم نے لوحِ ازل پر پڑھا تھا محمدؐ لکھا تھا مری ہر طلب ہر دعا ہر سخن پر محمدؐ لکھا ہے


خدا نے کہیں اُن کو تنہا نہ رکھّا ٗ شریک اپنا رکھّا اذانوں نمازوں کے ماتھے پہ کھُل کر محمدؐ لکھا ہے



No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play


وجود و عدم کے ہیں جتنے کھلونے دیئے ہیں انہوں نے ہر آوازِ کُن کے برابر برابر محمدؐ لکھا ہے


کبھی تو حضورؐ آئیں گے میرے ہاں بھی کھُلے گی زباں بھی اِسی عالمِ شوق میں زندگی بھر محمدؐ لکھا ہے


کتاب دو عالم کے ہر حاشیے پر ہر اک زوایے پر پڑھو دیدہء آگہی سے مظفر محمدؐ لکھا ہے

Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah