موجِ رحمت حضورﷺ کا گریہ نور والا ہے نور کا گریہ
بن گیا رہنمائے اہلِ کمال تاجدارِ شعور کا گریہ
کھول دے گا جناں کے دروازے شاہِ یوم النشور کا گریہ
شانِ خیرالوریٰ کا مظہر ہے ارنی گوئے طور کا گریہ
عاشقانِ نبی کو حاصل ہے کس نشاط و سرور کا گریہ
بہرِ دید حضورﷺ ہے شہزاد جن و انسان و حُور کا گریہ