We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Marr ke Apni Hi

Muzaffar Warsi

مر کے اپنی ہی اداؤں پہ امر ہو جاؤں ان کی دہلیز کے قابل میں اگرہو جاؤں


ان کی راہوں پہ مجھےاتنا چلانا یا رب سفر کرتےہوۓمیں گردِ سفر ہو جاؤں


زندگی نےتوسمندرمیں مجھےپھینک دیا اپنی مٹھی میں وہ لےلیں تو گہر ہو جاؤں



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


میرا محبوب ہے وہ راہبرِ کون و مکاں جن کی آہٹ بھی سن لوں توخضر ہوجاؤں


اس قدرعشق نبی ہو کہ بھلا دوں خود کو اس قدر خوف خدا ہو کہ نزر ہو جاؤں


ضرب دوں خود کوجوان سےتولگوں لاتعداد اور مجھ سےجو نکل جائیں، صفر ہو جاؤں


جو پہنچتی رہے ان تک جو رہےمحوطواف ایسی آواز بنوں، ایسی نظر ہو جاؤں


آرزو اب تو مظفرجو کوئی ہےتویہ ہے جتنا باقی ہوں مدینےمیں بسر ہوجاؤں

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah