یہ اصحاب صُفّہ، خدا کے سپاہی یہ عشقِ نبیؐ کے انوکھی گواہی
یہ ظاہر کے شفاف باطن کے اُجلے نہیں ان کی راتوں سے واقف سیاہی
محمدؐ کے ایک ایک اشارے کے رسیا دھنی معرفت کے، شریعت کے راہی
پناہِ رسالت میں ہر وقت رہنا یہی تو ہے ایمان کی بے پناہی
ہے انکی تمام آرزوؤں کا محور رضائے محمدؐ رضائے الہٰی
محاذوں کے غازی، مصلوّں کی رونق فقیروں کی تحویل میں بادشاہی
اسی بستر ِ خاک کے سارے تکیئے یہیں سے چلا سکہّء خانقاہی
برا کوئی سمجھے کہ اچھا مظفر ہمارا ہے مسلک ، فقط خیر خواہی