We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Lutf Unka Aam Ho Hi Jaye GaNot Verified

Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Barelvi

لطف ان کا عام ہو ہی جائے گا شاد ہر ناکام ہو ہی جائے گا


جان دے دو وعدۂ دیدار پر نقد اپنا دام ہو ہی جائے گا


شاد ہے فردوس یعنی ایک دن قسمتِ خدام ہو ہی جائے گا


یاد رہ جائیں گی یہ بے باکیاں نفس تو تو رام ہو ہی جائے گا


بے نشانوں کا نشاں مِٹتا نہیں مٹتے مٹتے نام ہو ہی جائے گا


یادِ گیسو ذکرِ حق ہے آہ کر دل میں پیدالام ہو ہی جائے گا


ایک دن آواز بدلیں گے یہ ساز چہچہا کہرام ہو ہی جائے گا


سائلو! دامن سخی کا تھام لو کچھ نہ کچھ انعام ہو ہی جائے گا


یاد ابرو کر کے تڑپو بلبلو! ٹکڑے ٹکڑے دام ہو ہی جائے گا


مفلِسو! اُن کی گلی میں جا پڑو باغِ خلد اکرام ہو ہی جائے گا


گر یونہی رحمت کی تاویلیں رہیں مدح ہر الزام ہو ہی جائے گا


بادہ خواری کا سماں بندھنے تو دو شیخ دُرد آشام ہو ہی جائے گا


غم تو ان کو بھول کر لپٹا ہے یوں جیسے اپنا کام ہو ہی جائے گا


مِٹ! کہ گر یونہی رہا قرضِ حیات جان کا نیلام ہو ہی جائے گا



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


عاقلو! ان کی نظر سیدھی رہے بَوروں کا بھی کام ہو ہی جائے گا


اب تو لائی ہے شفاعت عفو پر بڑھتے بڑھتے عام ہو ہی جائے گا


اے رضاؔ ہر کام کا اِک وقت ہے دل کو بھی آرام ہو ہی جائے گا

Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah