We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Lamhe Lamhe Mein Hai Khushboo

Muzaffar Warsi

لمحے لمحے میں ہے خوشبو بھینی بھینی آپ کی جان رحمت ، رحمت اللعالمینی آپ کی


گونجتی ہے مشرق و مغرب میں آوازِ حرا بیٹھتی ہے خاک پر سدرہ نشینی آپ کی


اس جہاں میں بھی ہیں زندہ آپ کے صدقے میں ہم آخرت میں بھی شفاعت ہے یقینی آپ کی


حشر تک کی نعمتوں کے آپ قاسم ہیں حضورؐ شانہء آفاق پر رکھّی ہے سینی آپ کی


عرش سے پاتال تک ہیں آپ کے نقش قدم چھوڑ دے پیچھے ابد کو دور بینی آپ کی


قرب حق اتنا کہ دہری جیسے ہو جائے کماں سلطنت ہے آسمانی و زمینی آپ کی



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


کم ہے جتنا بھی مظفر شکر اللہ کا کرے محسن عالم ہے عالم آفرینی آپ کا

Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah