We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Khushiyan Manao Bhaiyo Sarkar AagayeNot Verified

Muhammad Binyamin Shakir Attari

خوشیاں مناؤ بھائیو! سرکار ﷺ آگۓ سرکار ﷺ آگۓ شہہِ ابرار ﷺ آگۓ



No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play


سب جھوم کر کہو سرکار ﷺ آگۓ دوجہاں کے مالک و مختارﷺآگۓ


ہے چار جانب آج جشنِ آمد رسول ﷺ دنیا میں آج نبیوں کے سالار ﷺ آگۓ


خوشیوں کے لمحات آگۓ دیوانے جھوم اٹھے عیدوں کی عید آگئ سرکارﷺ آگۓ


لہراؤ سبز پرچم اے اسلامی بھائیو! گھر گھر کرو چراغاں سب سرکارﷺ آگۓ


اے غمزدو ! تمہاری تو نس عید ہوگئی آفت زدو ! تمہارے مددگار ﷺ آگۓ


اُن کے کرم سے حشر میں یہ شور مچ گیا دیکھو وہ جھومتے ہوۓ عطارؔ آگۓ

Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah