We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Jobanon Par Hai Bahar e Chaman

Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Barelvi

جوبنوں پر ہے بہارِ چمن آرائی دوست خُلد کا نام نہ لے بُلبلِ شیدائی دوست



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


تھک کے بیٹھے تو درِ دِل پہ تَمَنَّائی دوست کون سے گھر کا اُجالا نہیں زیبائی دوست


عرصۂ حشر کجا موقفِ محمود کجا ساز ہنگاموں سے رکھتی نہیں یکتائی دوست


مہر کس منھ سے جلو داریِ جاناں کرتا سایہ کے نام سے بیزار ہے یکتائی دوست


مرنے والوں کو یہاں ملتی ہے عمر جاوید زندہ چھوڑے گی کسی کو نہ مسیحائی دوست


ان کو یکتا کیا اور خلق بنائی یعنی اَنجمن کر کے تماشا کریں تنہائی دوست


کعبہ و عرش میں کہرام ہے ناکامی کا آہ کِس بزم میں ہے جلوئہ یکتائی دوست


حسن بے پردہ کے پردے نے مٹا رکھا ہے ڈُھونڈنے جائیں کہاں جلوئہ ہرجائی دوست


شوق روکے نہ رُکے پاؤں اُٹھائے نہ اُٹھے کیسی مشکِل میں ہیں اللہ تَمَنَّائی دوست


شرم سے جھکتی ہے محراب کہ ساجد ہیں حضور سجدہ کرواتی ہے کعبہ سے جبیں سائی دوست


تاج والوں کا یہاں خاک پہ ماتھا دیکھا سارے داراؤں کی دارا ہوئی دارائی دوست


طور پر کوئی، کوئی چرخ پہ یہ عرش سے پار سارے بالاؤں پہ بالا رہی بالائی دوست


اَنْتَ فِیْہِمْ نے عَدُوْ کو بھی لیا دامن میں عیشِ جاوید مبارک تجھے شیدائی دوست


رَنجِ اَعدا کا رضاؔ چارہ ہی کیا ہے جب انھیں آپ گستاخ رکھے حلم و شکیبائی دوست

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah