We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

اندھیری رات ہے غم کی گھٹا عصیاں کی کالی ہے دلِ بے کس کا اِس آفت میں آقا تُو ہی والی ہے


نہ ہو مایوس آتی ہے صَدا گورِ غریبَاں سے نبی اُمّت کا حامی ہے خدا بندوں کا والی ہے


اُترتے چاند ڈھلتی چاندنی جو ہو سکے کر لے اندھیرا پاکھ آتا ہے یہ دو دن کی اُجالی ہے


ارے یہ بھیڑیوں کا بن ہے اور شام آگئی سر پر کہاں سویا مسافر ہائے کتنا لا اُبالی ہے


اندھیرا گھر، اکیلی جان، دَم گُھٹتا، دِل اُکتاتا خدا کو یاد کر پیارے وہ ساعت آنے والی ہے


زمیں تپتی، کٹیلی راہ، بَھاری بوجھ، گھائل پاؤں مصیبت جھیلنے والے تِرا اللہ والی ہے



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


نہ چَونکا دن ہے ڈھلنے پر تری منزل ہوئی کھوٹی ارے او جانے والے نیند یہ کب کی نکالی ہے


رضاؔ منزل تو جیسی ہے وہ اِک میں کیا سبھی کو ہے تم اس کو روتے ہو یہ تو کہو یاں ہاتھ خالی ہے

Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah