We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Ilm Muhammad Adal Muhammad

Muzaffar Warsi

علم محمد ﷺ عدل محمد ﷺ پیارا محمد ﷺ ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد ﷺ


ہم اجمالی کیا جائیں تفصیل میں اُن کی کیا دنیا کیا عقبیٰ سب تحویل میں اُن کی وقت کے بیچ محمد ﷺ، وقت کے پار محمد ﷺ


سورج چاند ستارے اُن کے زیر سایہ جو اُن تک پہنچا وہ روشنیاں لے آیا بانٹیں کیا کیا چمکیلے کردار محمدﷺ


بندوں سے کیا ہوں گی تحقیقات خدا کی مسجد ہستی کا رقبہ ہے ذات خدا کی سارے پیمبر محرابیں، مینار محمد ﷺ


دھوپ گناہوں کی بھی سایہ دار ہے کتنی میری درویشی سرمایہ دار ہے کتنی میرے لب پر آیا لاکھوں بار محمدﷺ



Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play


اپنی اپنی تہذیبیں سب بھول چکے ہیں سب پتھر کے عہد کی جانب لوٹ رہے ہیں دنیا کی ہر قوم کو ہیں درکار محمدﷺ


اپنی خاص عنایت صرف بھی فرماتے ہیں خود اُس کی توسیع ظرف بھی فرماتے ہیں عشق جسے دیتے ہیں بے مقدار محمد ﷺ


کیوں نہ مظفر میرے پاؤں پڑے خوش بختی میری گردن میں بس اُن کے نام کی تختی میری سب خوشیاں سارے تہوار محمد ﷺ

Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah