We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Dil Se Hamd-e-Khuda Nikalti HaiVerified

Allama Dr. Muhammad Shehzad Mujadadi

دل سے حمدِ خدا نکلتی ہے ساتھ اُن کی ثناء نکلتی ہے


جا پہنچتی ہے گوشِ رحمت میں قلب سے جو صدا نکلتی ہے


اوڑھ کر بُردہِ درود و سلام میرے منہ سے دُعا نکلتی ہے



No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play


صبحِ سحری کے وقت طیبہ سے لے کے خوشبو صبا نکلتی ہے


جنّتی ہیں وہ جن کے ہونٹوں سے مدحتِ مصطفیٰﷺ نکلتی ہے


غم مٹانے کو سبز گنبد سے اک تجلی جدا نکلتی ہے


موت شہزاد اُن کے زائر سے اپنا دامن بچا نکلتی ہے

Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah