Chamak Tujh Se Paty Hain

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے مرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے




Get it on Google Play



برستا نہیں دیکھ کر ابرِ رحمت بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے



مدینہ کے خطے خدا تجھ کو رکھے غریبوں ،فقیروں کے ٹھہرانے والے



تو زندہ ہے واللہ تو زندہ ہے واللہ مرے چشمِ عالم سے چھپ جانے والے



میں مجرم ہوں آقا مجھے ساتھ لے لو کہ رستے میں ہیں جا بجا تھانے والے



حرم کی زمیں اور قدم رکھ کے چلنا ارے سر کا موقع ہے او جانے والے



چل اٹھ جبہ فرسا ہو ساقی کے در پر درِ جود اے میرے مستانے والے



ترا کھائیں تیرے غلاموں سے والے ہیں منکر عجب کھانے غر آنے والے



رہے گا یوں ہی ان کا چرچا رہے گا پڑے خاک ہو جائیں جل جانے والے



اب آئی شفاعت کی ساعت اب آئی ذرا چین لے میرے گھبرانے والے



رضؔا نفس دشمن ہے دم میں نہ آنا کہاں تم نے دیکھے ہیں چندرانے والے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah