We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Apne Darbar Mein Any KiNot Verified

Sabeeh Rehmani

اپنے دربار میں آنے کی اجزت دی ہے اک گنہگار کو آقا نے یہ عزت دی ہے


آپ کا ذکر کبھی کم نہیں ہو گا آقا آپ کے ذکر کو اللہ نے رفعت دی ہے


آپ کا نام تو ہر غم کی دوا ہے آقا آپ کے نام نے ہر رنج میں راحت دی ہے



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


میری پلکوں پہ چراغوں نے فروزاں ہو کر اک نئی نعت کے ہونے کی بشارت دی ہے


تلخ لہجوں کو جو شائستہ بنا دیتی ہے آپ نے آ کے وہ تعلیم محبت دی ہے


معجزہ ان کی صداقت کا ہوا یوں روشن دست بو جہل میں کنکر نے شہادت دی ہے


مجھ سے بے نام و نشاں کو مرے آقا نے صبیح بخش کر ذوق ثناء عزت و شہرت دی ہے

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah