We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Koi Misal e Mustafa

کوئی مثل مصطفیٰ کاکبھی تھا نہ ہےنہ ہوگا کسی اورکا یہ رتبہ کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا



انہیں خلق کرکےنازاں ہواخودہی دست قدرت کوئی شاہکار ایسا کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا



کسی وہم نے صدادی کوئی آپ کا مماثل تو یقین پکار اٹھا کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا




Get it on Google Play



مرے طاق جاں میں نسبت کےچراغ جل رہےہیں مجھے خوف تیرگی کا کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا



مرے دامن طلب کو ہے انہی کے در سے نسبت کسی اور سے رشتہ کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا



میں ہوں وقف نع گوئی، کسی اور کا قصیدہ مری شاعری کا حصہ کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا



سر حشران کی رحمت کا صبیح میں ہوں طالب مجھے کچھ عمل کا دعویٰ کبھی تھا نہ ہےنہ ہوگا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah