We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Huzoor Aisa Koi Intizam Ho JayeNot Verified

Sabeeh Rehmani

حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے سلام کے لئے حاضر غلام ہو جائے


میں صرف دیکھ لوں اک بار صبح طیبہ کو بلا سے پھر مری دنیا میں شام ہو جائے


تجلیات سے بھر لوں میں اپنا کاسۂ جاں کبھی جو ان کی گلی میں قیام ہو جائے



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


حضور آپ جو سن لیں تو بات بن جائے حضور آپ جو کہہ دیں تو کام ہو جائے


حضور آپ جو چاہیں تو کچھ نہیں مشکل سمٹ کے فاصلہ یہ چند گام ہو جائے


ملے مجھے بھی زبانِ بوصیری و جامی مرا کلام بھی مقبولِ عام ہو جائے


مزا تو جب ہے فرشتے یہ میں کہہ دیں صبؔیح مدحت خیر الانام ہو جائے

No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah