Lab Pe Naat E Pak Ka Naghma

لب پرنعت پاک کا نغمہ کل بھی تھا اورآج بھی ہے میرےنبی سے میرا رشتہ کل بھی تھااورآج بھی ہے



اورکسی جانب کیوں جائیں اورکسی کوکیوں دیکھیں اپنااب کچھ گنبد خضریٰ کل بھی تھااور آج بھی ہے



پست وہ کیسےیوسکتاہےجس کو حق نے بلند کیا دونوں جہاں میں ان کا چرچاکل بھی تھا اورآج بھی ہے



جس کےفیض سےبنجرسینوں نےشادابی پائی ہے موج میں وہ رحمت کادریا کل بھی تھااورآج بھی ہے



فکر نہیں ہے ہم کوکچھ بھی غم کی دھوپ کڑی توکیا ہم پر ان کےفضل کا سایہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے



بتلا دو گستاخ نبی ﷺ کوغیرت مسلم زندہ ہے ان پرمرمٹنے کاجزبہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے



جن آنکھوں سےطیبہ دیکھاوہ آنکھیں بےتاب ہیں پھر ان آنکھوں میں ایک تقاضہ کل بھی تھااورآج بھی ہے




Get it on Google Play



سب ہوآۓ ان کےدرسےجا نہ سکاتو ایک صبیح یہ عاجز تصویرِ تمناکل بھی تھااورآج بھی ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah