We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Shehanshah e Baghdad

Muhammad Ilyas Atar Qadri

شَہَنْشاہِ بغداد یاغوثِ اعظم سنو میری فریاد یاغوثِ اعظم


بُلا لیجے بغداد یاغوثِ اعظم سنانی ہے رُوداد یاغوثِ اعظم


لگا کر مجھے اپنے قدموں سے مرشِد مرا دل کرو شاد یاغوثِ اعظم



Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play


ترے پاک جلووں سے یاپیر و مرشد مرا دل ہو آباد یاغوثِ اعظم


پِلا جام ایسا سِوا تیرے آقا نہ کچھ بھی رہے یاد یاغوثِ اعظم


مرے قلب سے حُبِّ دنیا کی مرشِد اُکھڑ جائے بُنیاد یاغوثِ اعظم


رہے مجھ پہ میٹھی نظر مرشِدی گر پڑے کچھ نہ اُفتاد یاغوثِ اعظم


ترے ہوتے یاپیر! رنج و الم کی کروں کِس سے فریاد یاغوثِ اعظم


ترے در کے منگتے سب اَغواث و اَقطاب اور اَبدال و اَوتاد یاغوثِ اعظم


مکرّم شہا تیرے سارے کے سارے ہیں آباء و اَجداد یاغوثِ اعظم


شہا کاش! در کا بنا لیتی کُتّا مجھے تیری اولاد یاغوثِ اعظم


رہیں شاد و آباد عالم میں میرے سبھی گھر کے افراد یاغوثِ اعظم


مجھے پیارے گیارہ بھی بارہ بھی پچّیس کے لگتے ہیں اعداد یاغوثِ اعظم


عَدو قتل کرنے کے دَر پَے ہُوا ہے مدد شاہِ بغداد یاغوثِ اعظم


عَدو تومخالف تھے پہلے ہی سے اب بڑھا زورِ حُسّاد یاغوثِ اعظم


گناہوں نے مجھ کو کہیں کا نہ چھوڑا نہ ہو جاؤں برباد یاغوثِ اعظم


مجھے نفسِ ظالمِ پہ کر دیجے غالِب ہو ناکام ہَمزاد یاغوثِ اعظم


دمِ نَزع دیدار کی بھیک دینا چلے جاں مری شاد یاغوثِ اعظم


گَرفتارِ رنج و بلا یہ گدا ہے کرو آکر آزاد یاغوثِ اعظم


یہ عطارؔ میرا ہے مرشِد خدارا سنا دو یہ اِرشاد یاغوثِ اعظم


No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah