We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Aye Kash Tasavur Mein

Muhammad Ilyas Atar Qadri

اے کاش! تصوُّر میں مدینے کی گلی ہو اور یادِ محمد بھی مِرے دل میں بسی ہو


دو سوزِ بِلال آقا ملے درد رضا سا سرکار عطا عشقِ اُوَیسِ قرنی ہو


اے کاش! میں بن جاؤں مدینے کا مسافِر پھر روتی ہوئی طیبہ کو بارات چلی ہو


پھر رَحمتِ باری سے چلوں سُوئے مدینہ اے کاش! مقدَّر سے مُیَسَّر وہ گھڑی ہو


جب آؤں مدینے میں تو ہو چاک گِرِیباں آنکھوں سے برستی ہوئی اَشکوں کی جَھڑی ہو


اے کاش! مدینے میں مجھے موت یوں آئے چوکھٹ پہ تری سر ہو مری روح چلی ہو


جب لے کے چلو گورِغَریباں کو جنازہ کچھ خاک مدینے کی مِرے منہ پہ سجی ہو


جس وقت نکیرَین مِری قبر میں آئیں اُس وَقت مِرے لب پہ سجی نعتِ نبی ہو


اللہ! کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہو


صَدقہ مِرے مرشِد کا کرو دُور بلائیں ہو بِہتَرِی اُس میں جو بھی ارمانِ دلی ہو


اللہ کی رَحمت سے تو جنَّت ہی ملے گی اے کاش! مَحَلَّے میں جگہ اُن کے ملی ہو


محفوظ سدا رکھنا شہا! بے اَدَبوں سے اور مجھ سے بھی سرزد نہ کبھی بے اَدَبی ہو



Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play


عطارؔ ہمارا ہے سرِحَشر اِسے کاش! دستِ شَہِ بطحا سے یِہی چِٹھّی ملی ہو

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah