We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

خدا کے فَضْل سے میں ہوں گدا فاروقِ اعظم کا خدا اُن کا محمد مصطَفٰے فاروقِ اعظم کا


کرم اللہ کا ہر دم نبی کی مجھ پہ رَحمت ہے مجھے ہے دو جہاں میں آسرا فاروقِ اعظم کا


پسِ صدّیقِ اکبر مصطَفٰے کے سب صحابہ میں ہے بے شک سب سے اونچا مرتبہ فاروقِ اعظم کا


گلی سے ان کی شیطاں دُم دبا کر بھاگ جاتا ہے ہے ایسا رُعْب ایسا دبدبہ فاروقِ اعظم کا


صحابہ اور اہلِ بیت کی دل میں محبت ہے بَفیضانِ رضا میں ہوں گدا فاروقِ اعظم کا


رہے تیری عطا سے یاخدا! تیری عنایت سے ہمارے ہاتھ میں دامن سدا فاروقِ اعظم کا



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


بھٹک سکتا نہیں ہرگز کبھی وہ سیدھے رستے سے کرم جس بَخْت وَر پر ہو گیا فاروقِ اعظم کا


خدا کی خاص رحمت سے محمد کی عنایت سے جہنَّم میں نہ جائے گا گدا فاروقِ اعظم کا


سدا آنسو بہائے جو غَمِ عشقِ محمد میں دے ایسی آنکھ یارب! واسِطہ فاروقِ اعظم کا


مجھے حجّ وزیارت کی سعادت اب عنایت ہو وسیلہ پیش کرتا ہوں خدا فاروقِ اعظم کا


الٰہی! ایک مدّت سے مِری آنکھیں ترستی ہیں دکھا دے سبز گنبد واسِطہ فاروقِ اعظم کا


شہادت اے خدا! عطّارؔ کو دیدے مدینے میں کرم فرما الٰہی! واسِطہ فاروقِ اعظم کا

Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah