We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Karbala Ke Jaan Nisaron Ko SalaamNot Verified

Muhammad Ilyas Atar Qadri

کربلا کے جاں نثاروں کو سلام فاطِمہ زَہرا کے پیاروں کو سلام


مصطَفٰے کے ماہ پاروں کو سلام نوجوانوں گُلْ عِذاروں کو سلام


کربلا تیری بہاروں کو سلام جاں نثاری کے نظاروں کو سلام


یاحسین ابنِ علی مُشکل کُشا آپ کے سب جاں نثاروں کو سلام


اکبر و اصغر پہ جاں قربان ہو میرے دل کے تاجداروں کو سلام


قاسم و عبّاس پر ہوں رحمتیں کربلا کے شہَسُواروں کو سلام


جس کسی نے کربلا میں جان دی ان سبھی ایمانداروں کو سلام


بھوکی پیاسی بِیبیوں پر رحمتیں بھوکے پیاسیگُلْ عِذاروں کو سلام


بھید کیا جانے شہادت کا کوئی اُن خُدا کے رازداروں کو سلام


بے بسی میں بھی حیا باقی رہی سب حُسینی پردہ داروں کو سلام


رحمتیں ہوں ہر صحابی پر مُدام اور خُصُوصًا چار یاروں کو سلام


بیبیوں کو عابِدِ بیمار کو بے کسوں ، غم کے ماروں کو سلام


ہو گئے قرباں محمد اور عَون سیِّدہ زَینب کے پیاروں کو سلام


کربلا میں ظلم کے ٹوٹے پہاڑ جن پہ ان سب دلفِگاروں کو سلام


اٰل و اصحابِ نبی کے جس قَدَر چاہنے والے ہیں ساروں کو سلام


یاخدا! اے کاش! جاکر پھر کروں کربلا کے سب مزاروں کو سلام


تین دن کے بھوکے پیاسے آپ کی یانبی! آنکھوں کے تاروں کو سلام


جو حُسینی قافِلے میں تھے شریک کہتا ہے عطارؔ ساروں کو سلام



Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play


Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah