We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Dar Par Jo Tere Aa Gaya

Muhammad Ilyas Atar Qadri

در پر جو تیرے آ گیا بغداد والے مرشد مَن کی مُرادیں پا گیا بغداد والے مرشد


لینے شفائے کامِلہ دربار میں اے کامل بیمارِ عِصیاں آگیا بغداد والے مرشد


جو کوئی تِیرہ بخت یہاں ہوگیا ہے حاضِر روشن نصیبہ پا گیا بغداد والے مرشد


قدموں میں تیرے دنیا کے جھنجھٹ سے بس نکل کر جو آگیا سو پا گیا بغداد والے مرشد


جب بھی تڑپ کے کہہ دیا ’’یا غوث المدد‘‘ تب اِمداد کو تُو آ گیا بغداد والے مرشد



No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play


جس نے لگایا زور سے یا غوث کا ہے نعرہ وہ دشمنوں پہ چھا گیا بغداد والے مرشد


بیداربخت وہ ہے حقیقت میں جس کو جلوہ تُو خواب میں دِکھا گیا بغداد والے مرشد


ایمان اُس کا بچ گیا شیطان سے ، جو تیرے ہے’’ سلسلے‘‘ میں آ گیا بغداد والے مرشد


کیوں نَزْع وقَبْر وحشرکا ڈر اَب مُریدوں کو ہو تو ’’لا تَخَف‘‘ سنا گیا بغداد والے مرشد


دیدار بھی کرادے مجھے کلمہ بھی پڑھا دے اب وقتِ رِحْلَت آ گیا بغداد والے مرشد


عطّارؔ آکے کاش! یہ دربار میں کہے پھر بغداد میں پھر آ گیا بغداد والے مرشد

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah