We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Meethi Neend Sulata Hai Har Roz KhudaVerified

Allama Dr. Muhammad Shehzad Mujadadi

میٹھی نیند سلاتا ہے ہر روز خدا خود ہی مجھے جگاتا ہے ہر روز خدا



Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play


اپنے سارے بھولے بھٹکے بندوں کو اپنی سمت بلاتا ہے ہر روز خدا


میں اس کے محبوب کی نعتیں لکھتا ہوں یہ تحریک دلاتا ہے ہر روز خدا


میری سوچ کی دنیا روشن رہتی ہے نیا خیال سمجھاتا ہے ہر روز خدا


دن اور رات کی آمد کے آئینے میں اپنی شان دکھاتا ہے ہر روز خدا


ہم اس سے ہر روز بغاوت کرتے ہیں پھر بھی ہمیں کھلاتا ہے ہر روز خدا


اس کی ہے تعریف کہ یم سے بندوں کو اپنے گھر بلواتا ہے ہر روز خدا

Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah