We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Allah Koi Hajj Ka SababNot Verified

Muhammad Ilyas Atar Qadri

اللہ! کوئی حج کا سبب اب تو بنا دے جلوہ مجھے پھر گنبدِ خَضرا کا دکھا دے


غم ایسا مدینے کا عطا کردے الٰہی خوشیوں کے گلستان کو جو میرے جلا دے


یارب! میں ترے خوف سے روتا رہوں ہر دم دیوانہ شَہَنشاہِ مدینہ کا بنا دے


جب نعت سُنوں جھوم اٹھوں عشقِ نبی میں ایسا مجھے مستانہ محمد کا بنا دے


صدقے میں مرے غوث کے تُو خواب میں یارب جلوہ مجھے سلطانِ مدینہ کا دکھا دے


سکرات میں گر رُوئے محمد پہ نظر ہو ہر موت کا جھٹکا بھی مجھے پھر تو مزا دے


جب حشر میں آقا نظر آئیں مجھے اے کاش بے ساختہ قدموں میں مرا شوق گرا دے


اُف حشر کی گرمی بھی ہے اور پیاس بَلا کی اے ساقیِ کوثر مجھے اِک جام پلا دے



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


ہر وقت جہاں سے کہ انہیں دیکھ سکوں میں جنت میں مجھے ایسی جگہ پیارے خدا دے


اللہ! مجھے سوز وگداز ایسا عطا کر تڑپا دے بیاں نعتِ نبی مجھ کو رُلا دے


تو پیچھے نہ ہٹنا کبھی اے پیارے مبلِّغ شیطان کے ہر وار کو ناکام بنا دے


عطارؔ ہُوں میں ان کا گدا اب تو توجُّہ بس جانبِ شاہانِ جہاں میری بلا دے


Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah