Karun Dam Badam Main

کروں دم بدم میں ثنائے مدینہ لگاتا رہے دل صدائے مدینہ



خدا کی قسم! پیاری پیاری ہے جنَّت مگر عاشِقوں کو رُلائے مدینہ



جہاں کے نظارے ہوں آنکھوں سے اَوجھل نظر میں مری بس سمائے مدینہ




Get it on Google Play



کِھلا دے کلی میرے مُر جھائے دل کی خدارا تُو آکر ہوائے مدینہ



جسے چاہیئے دونوں عالم کی دولت وہ کشکول لے کرکے آئے مدینہ



عِنایت سے اللہ کی رَحمتوں کا شب و روز دریا بہائے مدینہ



پئے پیرومرشد تُو فرما دے روشن مرا قلبِ تِیرہ ضیائے مدینہ



شَفاعت کی خیرات کا جو ہے طالب برائے زیارت وہ آئے مدینہ



نہ دے یاالٰہی! مجھے تختِ شاہی بنا دے مجھے بس گدائے مدینہ



شب و روز جلوے ہیں ماہِ عرب کے نہ کیوں رات دن جگمگائے مدینہ



تجھے واسِطہ غوث و احمد رضا کا عطا کر الٰہی قضائے مدینہ



بقیعِ مبارک میں مدفن عطا ہو کرم کر خدایا برائے مدینہ



مِری خاک جس دم اُڑے یاالٰہی اسے کاش اُڑائے ہوائے مدینہ



پڑوسی بنا مجھ کو جنّت میں اُن کا خُدائے محمد برائے مدینہ



لگا فجر میں بھائی گھر گھر پہ جا کر ذرا دل لگا کر ’’صدائے مدینہ‘‘



جو دے روز دو ’’درسِ فیضانِ سنّت‘‘ میں دیتا ہوں اُس کو دعائے مدینہ



سفر جو کرے قافِلوں میں مسلسل میں دیتا ہوں اُس کو دعائے مدینہ



جو پابند ہے اجتماعات کا بھی میں دیتا ہوں اُس کو دعائے مدینہ



جو نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائے میں دیتا ہوں اُس کو دعائے مدینہ



زباں پر جو ’’قفلِ مدینہ‘‘ لگائے میں دیتا ہوں اُس کو دعائے مدینہ



جو آنکھوں پہ قفلِ مدینہ لگائے میں دیتا ہوں اُس کو دعائے مدینہ



جو دیوانے فُرقت میں روتے ہیں آقا دکھا دو انہیں اب فَضائے مدینہ



دے سوزِ جگر چشمِ تر قلبِ مُضطَر مجھے یاالٰہی برائے مدینہ



یہ عطار مکّے سے زندہ سلامت تڑپتا ہوا کاش آئے مدینہ



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah