We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Hum Maikada Se Mar Ke Bhi Bahar Na JayengeVerified

Bedam Shah Warsi

ہم مے کدہ سے مر کے بھی باہر نہ جائیں گے مے کش ہماری خاک کے ساغر بنائیں گے


وہ اک کہیں گے ہم سے تو ہم سو سنائیں گے منہ آئیں گے ہمارے تو اب منہ کی کھائیں گے


کچھ چارہ سازی نالوں نے کی ہجر میں مری کچھ اشک میرے دل کی لگی کو بجھائیں گے


وہ مثل اشک اٹھ نہیں سکتہ زمین سے جس کو حضور اپنی نظر سے گرائیں گے


جھونکے نسیم صبح کے آ آ کے ہجر میں اک دن چراغ ہستیٔ عاشق بجھائیں گے



Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play


صحرا کی گرد ہوگی کفن مجھ غریب کا اٹھ کر بگولے میرا جنازہ اٹھائیں گے


اب ٹھان لی ہے دل میں کہ سر جائے یا رہے جیسے اٹھے گا بار محبت اٹھائیں گے


گردش نے میری چرخ کا چکرا دیا دماغ نالوں سے اب زمیں کے طبق تھرتھرائیں گے


بیدمؔ وہ خوش نہیں ہیں تو اچھا یوں ہی سہی نا خوش ہی ہو کے غیر مرا کیا بنائیں گے

Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah