We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Hadaf Jis Ka Faqat Dil Ho Mein Aise Teer Ke QurbanVerified

Shah Turab Ali Qalandar

ہدف جس کا فقط دل ہو میں ایسے تیر کے قرباں بدن جس سے نہ گھائل ہو میں اس شمشیر کے قرباں


جو لیلیٰ نے کہا ہنس کے کہ بیڑی ڈال دو اس کے گیا بن قیس دیوانہ ہوا زنجیر کے قرباں


کہو شیریں سے جا بیٹھے مزے سے گھر میں خسرو کے ہوا فرہاد اس کے دم سے جوئے شیر کے قرباں


اٹھا کر برقع مکھڑے سے ذرا صورت تو دکھلا دے حجاب اتنا نہ کر مجھ سے تری تصویر کے قرباں



Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play


تو خاک اپنے قدم کی دے نہ کر محتاج کندن کا کسے ملتی ہے یہ دولت میں اس اکسیر کے قرباں


ترابؔ اس نے جوانی میں مجھے پیروں کی نعمت دی بنایا پیر مجھ کو میں تو اپنے پیر کے قرباں

No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah