We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Agar Kaaba Ka Rukh Bhi Janib e Maikhana Ho JayeVerified

Bedam Shah Warsi

اگر کعبہ کا رخ بھی جانب مے خانہ ہو جائے تو پھر سجدہ مری ہر لغزش مستانہ ہو جائے


وہی دل ہے جو حسن و عشق کا کاشانہ ہو جائے وہ سر ہے جو کسی کی تیغ کا نذرانہ ہو جائے


یہ اچھی پردہ داری ہے یہ اچھی رازداری ہے کہ جو آئے تمہاری بزم میں دیوانہ ہو جائے


مرا سر کٹ کے مقتل میں گرے قاتل کے قدموں پر دم آخر ادا یوں سجدۂ شکرانہ ہو جائے


تری سرکار میں لایا ہوں ڈالی حسرت دل کی عجب کیا ہے مرا منظور یہ نذرانہ ہو جائے



Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play


شب فرقت کا جب کچھ طول کم ہونا نہیں ممکن تو میری زندگی کا مختصر افسانہ ہو جائے


وہ سجدے جن سے برسوں ہم نے کعبہ کو سجایا ہے جو بت خانے کو مل جائیں تو پھر بت خانہ ہو جائے


کسی کی زلف بکھرے اور بکھر کر دوش پر آئے دل صد چاک الجھے اور الجھ کر شانہ ہو جائے


یہاں ہونا نہ ہونا ہے نہ ہونا عین ہونا ہے جسے ہونا ہو کچھ خاک در جانانہ ہو جائے


سحر تک سب کا ہے انجام جل کر خاک ہو جانا بنے محفل میں کوئی شمع یا پروانہ ہو جائے


وہ مے دے دے جو پہلے شبلی و منصور کو دی تھی تو بیدمؔ بھی نثار مرشد مہ خانہ ہو جائے

Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah