We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Zameen Roshan Zaman Roshan

Ishfaq Hussain Hamzali

زمیں روشن زماں روشن مکیں روشن مکاں روشن رُخ احمد کے صدقےمیں ہوۓ دونوں جہاں روشن



No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play


نبی کے نورکے جلوے زمیں پرآسمانوں پر اسی سے آفتاب و ماہ روشن، کہکشاں روشن


رکھا اسم محمدؐ جب بھی میں نے اپنے ہونٹوں پر ہوئی شیریں زباں میری بنا میرا بیاں روشن


محبت جن کے دل میں مصطفٰی کی جلوہ فرما ہے رہیں گےحشرتک اُن خوش نصیبوں کے نِشاں روشن


اُجالا زندگی میں وَالضُّحیٰ کے نور کی برکت انہیں کی رحمتوں سے کاخ روشن، آشیاں روشن


توجہ گر نہ فرماتے مرے پیارے نبیؐ مجھ پر اندھیری قبر تھی میری، بھلا ہوتی کہاں روشن


جھلک مَیں بھی تو دیکھوں گا رُخ انور کی ہمزالیؔ دعاؤں کو کرےگی جب مری آہ و فغاں روشن

Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah