Na Ghabra Dil Mere

نہ گھبرا دل مرے اُمید رکھ دن اچھے آئیں گے سخی آقاؐ بلائیں گے مدینے ہم بھی جائیں گے



مصائب سے بھری دنیا سکوں سےہےتہی داماں چلو آقاؐ کے قدموں میں وہیں آرام پائیں گے



سنہری جالیوں کے سامنے دامن کو پھیلا کر غموں کی داستاں ساری نبی جی کو سنائیں گے



سنہری جالیوں اور سبز گنبد کا بھلا منظر ہمیشہ کےلیے ہم اپنی آنکھوں میں بسائیں گے



وہی حاجت روا، مشکل کشا، اُمت کے والی ہیں یہاں بھی وہ، وہاں بھی وہ، ہر اک دکھ سے بچائیں گے




Get it on Google Play



ابھی کچھ ہے محبت میں کمی، اُمید ہےاک دن مدینے کی بہاریں ہم کو بھی آقاؐ دکھائیں گے



وہ دن بھی آۓ گا تم دیکھنا طیبہ میں ہمزالیؔ درِ محبوب پر نعتوں کی محفل ہم سجائیں گے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah