M
Motar Ho Gaya Alam
naat
معطر ہوگیا عالم فضا نے پھول برساۓ پڑے دنیا پہ جب جب گیسوۓسرکارؐ کےساۓ بہشتوں کی چلی تازہ ہوا ایسی بہار آئی گلستانِ جہاں جھوما کِھلے گلزار، مرجھاۓ اندھیرے چھٹ گۓ فرشِ زمیں سےبامِ سدرہ تک '' ہوۓکون ومکاں تاباں کہ وہ روشن جبیںؐ آۓ'' زمانے بھرکےمظلومو! تمہارا آسرا بن کر محمد مصطفیٰؐ آۓ، محمد مصطفیٰؐ آۓ کٹی پاؤں کی انجیریں، ملی آزادیاں سب کو ہوئی کافور شب ظلم وستم کےمٹ گۓ ساۓ ہوۓ شیروشکرپیاسےجوکوں کےتھےزمانوں سے مودّت کا محبت کا وہ طُرفہ سلسلہ لاۓ رہا ہے آمدِ سرکارؐ کا چرچا ہمیشہ سے نبی جتنے بھی آۓ اُن کےگُن گاتےہوۓآۓ ملےآقاؐ قرار آیا ہوئی سب دور بے چینی کیا دیدارجی بھر کرجو برسوں کےتھےترساۓ ہے میلادِ نبیؐ اک نعمتِ عظمیٰ زمانے میں لحدمیں، عالم میں برزخمیں، محشرمیں جوکام آۓ مجسم نورہیں خود بھی مری سرکارؐ ہمزالیؔ بمشکلِ پاک قرآں نورِ حق ہیں ساتھ بھی لاۓMuhammad Mustafa Aye
naat
محمد مصطفیٰ آۓ بہاروں کا سماں آیا بجھےدل کھل اٹھےہرسوتڑپتوں نےسکوں پایا وہ آۓ جن کی خاطر لوح وکرسی نے جلا پائی بشارت ان کی دینے بام پر خورشید لہرایا ہوئی کافور یوں ظلمت، اندھیرے چھٹ گۓ سارے زمیں وآسماں پرچھا گیا انوار کا سایہ تمہارا کوں ہےحامی؟ جوپوچھا، بےنوا بولے محمدؐ کے سوا کوئی نہ آۓ گا نہ ہے آیا بھٹکتوں راہ گم کردہ ض،یروں کا چلن بدلا گۓ گزروں کوپھرسےراستہ''اقراء'' کادکھلایا صنم گر، بت شکن بن کربنے رہبر زمانے کے نشہ توحید کادے کردلوں کو ایسا گرمایا انہی کاتھام لو دامن اسی میں سرخروئی ہے وہی سچ ہے وہی مانو انہوں نے جو ہےفرمایا نہیں دنیا کی دولت کی ہمیں پرواہ ہمزالیؔ محمدؐ کی محبت کا ہمیں کافی ہے سرمایاN
Na Ghabra Dil Mere
naat
نہ گھبرا دل مرے اُمید رکھ دن اچھے آئیں گے سخی آقاؐ بلائیں گے مدینے ہم بھی جائیں گےZ
Zameen Roshan Zaman Roshan
naat
زمیں روشن زماں روشن مکیں روشن مکاں روشن رُخ احمد کے صدقےمیں ہوۓ دونوں جہاں روشن