Yun Munawar Hai Yeh Dil

یوں منّور ہے یہ دل, غارِ حِرا ہو جیسے اُس کے اندر کوئ مہتاب رہا ہو جیسے



گُنبدِ سبز ہے یوں تازہ بتازہ ھر آن ذہن میں کوئی نیا پھول کِھلا ہو جیسے



دلِ آوارہ کو بے ساختہ آیا ہے قرار چند گھڑیاں تری صحبت میں رہا ہو جیسے




Get it on Google Play



تُجھ سےالفت بھی ہے احساسِ ندامت بھی ہے اپنا حق مُجھ سے کوئی مانگ رہا ہو جیسے



اپنی خواہش سے کوئی بات نہ مُنہ سے نکلی تیرا فرمان ہی فرمانِ خُدا ہو جیسے



اتنے اوصاف کسی ایک بشر میں تو نہیں تیری صُورت میں مصّور بھی چھپا ہو جیسے



سیکڑوں چاند لیے پھرتا پیشانی میں آسماں تیرے ہی کُوچے کا گدا ہو جیسے



اَن گنت صدیوں سے مصروف ثنا ہو اعظمؔ اسی خاطر تخلیق, کیا ہو جیسے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah