Yeh Nawazishain Yeh Anayatain Gham e Do Jahan Se Chhura Diya

یہ نوازشیں یہ عنائتیں غمِ دوجہاں سے چھڑا دیا غمِ مصطفیٰ تیرا شکریہ مجھے مرنا جینا سکھا دیا



وہ خدا ہے جس کا خیال بھی مری ہر پہنچ سے بلند ہے وہ نبی کا احسن وجمال ہے کہ خدا کا جس نے پتہ دیا



مرا سوزِ لذت زندگی مرے اشک میری بہار ہیں یہ کرم ہے عشق رسول کا مجھے درد نے بھی مزا دیا



کہاں میں کہاں تری آرزو کہاں میں کہاں تری جستجو تو قریب تھا تو قریب ہے جو حجاب تھا وہ اٹھا دیا



تو کریم کتنا عظیم ہے تو رؤف ہے تو رحیم ہے کوئی بھیک مانگنے آگیا تو ضرورتوں سے سوا دیا




Get it on Google Play



جو ملال میرا تھا تمہیں اس کا کتنا خیال تھا کہ اجڑ گیاتھا دیارِدل اسےتم نےآکےبسا دیا



میں ہوں اپنے حال پہ مطمئن میں کسی کوکیسے بتاؤں گا یہ معاملات ہیں راز کے مجھے ان کے عشق نے کیا دیا



وہ گھڑی بھی آۓ کہ خواب میں وہ دکھائیں اپنی تجلیاں میں کہوں کہ آج حضور نے مرا بختِ خفتہ جگا دیا



یہ تمہارا خالدؔ بے نوا ہے سرور وکیف کا واسطہ اسے ڈھونڈنے لگے میکدے اسے کیسا جام پلا دیا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah