Utha Do Parda Dikha Do Chehra

اٹھا دو پردہ دکھا دو چہرہ کہ نورِ باری حجاب میں ہے زمانہ تاریک ہو رہا ہے کہ مہر کب سے نقاب میں ہے




Get it on Google Play



جلی جلی بوسےاس کی پیدا ہےسوزشِ عشقِ چشم والا کباب آہو میں بھی نہ پایا مزہ جو دل کے کباب ہے



انہیں کی بومایہء سمن ہے انہیں کا جلوہ چمن چمن ہے انہیں سے گلشن مہک رہےہیں انہیں کی رنگت گلاب میں ہے



تری جلومیں ہے ماہِ طیبہ ہلال ہر مرگ و زندگی کا حیات جاں کارکاب میں ہے ممات اعدا کا ڈاب میں ہے



کھڑے ہیں منکر نکیر سرپر نہ کوئی حامی نہ کوئی یاور بتادوآ کر میرے پیمبر کہ سخت مشکل جواب میں ہے



خداۓ قہار ہے غضب پر کھلےہیں بدکاریوں کے دفتر بچالو آکر شفیع محشر تمہارا بندہ عزاب میں ہے



کریم ایسا ملا کہ جس کے کھلے ہیں ہاتھ اور بھرے خزانے بتاؤ کہ اے مفلسو کہ پھر کیوں تمہارا دل اضطراب میں ہے



کریم اپنے کرم کا صدقہ لئیم بے قدر کو نہ شرما تو اور رضا سے حساب لینا رضا بھی کوئی حساب میں ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah