Unke Qadmoun Se Lipatt Jaun

انؐ کے قدموں سے لپٹ جاؤں قضا سے پہلے اپنے دامن میں چھپا لیں گے سزا سے پہلے



کیف میں ڈوبی رہے شہرِ تغزّل کی فضا وجد میں آۓ صبا، حرفِ دعا سے پہلے



لفظ جتنےہوں غلامی کا عمامہ باندھیں دے خدا ایسا ہنر رزقِ ثنا سے پہلے



چوم لوں حضرتِ حسان کے آثارِ قلم اذن گویائی بھی لوں کلکِ رضاؒ سےپہلے




Get it on Google Play



تنگ دامانی کا احساس ہے اب تک کتنا شدید ہاتھ خالی تھے زرِ صلّ علیٰ سے پہلے



انؐ کی تعظیم مقدم ہے سخن دانی پر اشک سجدہ کریں پیمانِ وفا سےپہلے



انؐ کے انوار سےروشن ہےخلا کا سینہ انؐ کی تخلیق ہوئی ارض وسما سےپہلے



موسم عشق کےآداب وفا بھی سیکھو شہرِ طیبہ کی کھلی آب وہوا سےپہلے



مسخ ہوتی ہوئی اقدار کےپس منظرمیں کنج ایماں تھا کوئی غار حرا سےپہلے



اہل طائف کی شقاوت، وہ پیمبرؐ کی دعا یاد کرلیتا ہوں ہر کرب وبلا سے پہلے



پتنہ وشرسےمکدرسےفضا گھرکی حضورؐ مژدۃ امن مکینوں کو صدا سے پہلے



خشک ہےکب سے مرے خطۃ دل کی مٹی ٹوٹ کر برسے مری آنکھ گھٹا سے پہلے



مسند عدل پہ فائز ہے ہوس میرے حضورؐ ایک محشر ہےبپا روز جزا سے پہلے



سربرہنہ ہے ابھی میری زمیں کی ممتا ہو عطا اس کوردا میری ردا سےپہلے



کبر و نخوت کےکبھی پیڑوں کاٹوٹےجادو عجز کےپھول کھلیں، زخم انا سے پہلے



حاضری اس در اقدس کی بھی لازم ہےریاضؔ عرض بخشش کےلۓ پیش خدا سے پہلے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah