We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

انکا منگتا ہوں جو منگتا نہیں ہونے دیتے یہ حوالے مجھے رسوا نہیں ہونے دیتے


میرے ہر عیب کی کرتے ہیں وہ پردہ پوشی میرے جرموں کو تماشا نہیں ہونے دیتے


اپنے منگتوں کی فہرست میں رکھتے ہیں مجھے مجھ کو محتاج کسی کا نہیں ہونے دیتے


بات کرتا ہوں تو آتی ہے مہک طیبہ کی میرے لیجے کو وہ میلا نہیں ہونے دیتے


ہے یہ ایمان کہ آئیں گے لحد میں میری اپنے منگتوں کو وہ تنہا نہیں ہونے دیتے


میرے حالات بھی یارو مرے دشمن ٹھہرے مجھ کو دیدارِ مدینہ نہیں ہونے دیتے



No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play


حکم کرتے ہیں تو ملتے ہیں یہ مقطعے شاکرؔ آپ نہ چاہیں تو مطلع نہیں ہونے دیتے

No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah