We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Tumhari Ahatt Se Zehan Jagay

Muzaffar Warsi

تمھاری آہٹ سے ذہن جاگے نگاہ جائے نہ تم سے آگے ہیں ختم ساری حدود تم پر سلام تم پر درود تم پر


تمھارا جلوہ خمیر آدم تم آسمان و زمین کے سنگم تمھاری آمد کمال ایزد تمھارے اندر تمام عالم تمھاری مننون ہر گھڑی ہے ابد کو گھیرے ہوئے کھڑی ہے عمارت ہست و بود تم پر سلام تم پر درود تم پر


خدا کے اطہار کی زباں تم ہمارے اور اُس کے درمیاں تم خدا کو پیاری ادا تمھاری جہاں جہاں وہ وہاں وہاں تم ہر ایک تخلیق کی بنا ہو تم اُس حقیقت کا آئنہ ہو کھلا درِ ہر شہود تم پر سلام تم پر درود تم پر


رسول سارے اِمام سارے تمھارے در کے غلام سارے تمھاری ہستی ہے سب کی بستی تمھارے سائل نظام سارے ہیں جس کے قبضے میں سب خزانے کیا اُسی خالق عُلا نے ہر ایک شے کا درود تم پر سلام تم پر درود تم پر



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


چلی تھیں دل سے ببول لے کر دعائیں لوٹی ہیں پھول لے کر میں حشر تک کا رئیس ٹہرا خدا سے حب رسول لے کر خطاؤں کو رحمتیں نوازیں نثار تم پر مِری نمازیں فدا قیام و سجود تم پر سلام تم پر درود تم پر

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah