Mera Toh Sab Kuch

مِرا تو سب کچھ مِرا نبی ہے سیاہیاں مجھ میں داغ مجھ میں جلیں اُسی کے چراغ مجھ میں اثاثہ قلب وجاں وہی ہے مِرا تو سب کچھ مِرا نبی ہے




Get it on Google Play



مِرے گناہوں پہ اُس کا پردہ وہ میرا امروز میرا فردا ضمیر پر حاشیے اُسی کے شعور بھی اُس کا وضع کردہ وہ میرا ایماں مِرا تیقن وہ میرا پیمانۂ تمدن وہ میرا معیار زندگی ہے مِرا تو سب کچھ مِرا نبی ہے



وہ میری منزل بھی ہمسفر بھی وہ سامنے بھی پس نظر بھی وہی مجھے دُور سے پکارے اُسی کی پرچھائیں روح پر بھی وہ رنگ میرا دُہ میری خوشبو میں اُس کی مٹھی کا ایک جگنو وہ میرے اندر کی روشنی ہے میرا تو سب کچھ میرا نبی ہے



اُسی کے قدموں میں راہ میری اُسی کی پیاسی ہے چاہ میری اُسی کی مجرم مِری خائیں اُسی کی رحمت گواہ میری اُسی کا غم مجھ کو ساتھ رکھے وہی مِرے دل پہ ہاتھ رکھے وہ درد بھی ہے سکون بھی ہے مِرا تو سب کچھ مِرا نبی ہے



ازل کے چہرے پہ نور اس کا ظہور عالم ظہور اس کا خود اُس کی آواز گفتۂ حق خود اُس کی تنہائی طور اُس کا بہت سے عالی مقام آئے خدا کے بعد اُس کا نام آئے وہ اولیں ہے وہ آخری ہے مِرا تو سب کچھ مرا نبی ہے



نہ مجھ سے بارِ عمل اٹھے گا نہ عضو ہی کوئی ساتھ دے گا اگر کہے گا تو روزِ محشر خدا اسے میرا نبی کہے گا سیاہیاں داغ صاف کردے اسے بھی مولا معاف کردے یہ میرا عاشق ہے وارثی ہے مِرا تو سب کچھ مِرا نبی ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah