Tujhe Mill Gayi Khudai

تجھے مل گئی خدائی حلیمہ کہ ہے گود میں مصطفائی حلیمہ



یہ کیا کم ہے تیری بڑائی حلیمہ زمانے کے لب پر ہے" مائی حلیمہ"



بہت لوریاں دیں مہ آمنہٖؒ کو کہاں تک ہے تیری رسائی حلیمہ



میسر نہیں ہے کسی کو جہاں میں وہ دولت جو تُو نے کمائی حلیمہ



لیا گود میں جب شفیعؐ الوریٰ کو بڑے فخر سے مسکرائی حلیمہ



رسولِؐ خدا اور آغوش اُس کی وہ خدمت کے لمحے' وہ دائی حلیمہ




Get it on Google Play



جو تقدیر تجھ کو عطا کی خدا نے کسی اور نے کب وہ پائی حلیمہ



اُسے اپنی آغوش میں تُو لۓ ہے کہ شاہی ہے' جس کی گدائی حلیمہ



وہ عظمت مِلی ہے کے اللہ اکبر مقدر کی تیرے دہائی حلیمہ



اسی کی ضیاؤں سے جگمگ ہے عالم مبارک مہِ مصطفائی حلیمہ



نصیرؔ اپنی قسمت پہ نازاں ہو جس دم ملے تیرے در کی گدائی حلیمہ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah