We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Tere Lahu Ko Jab

تیرے لہُو کو جب لہُو میرا بُلا ئے گا آواز دے کے خود ہی سویرا بُلائے گا



لیتے رہے جو تیرے اُصولوں سے مشورے منزل کی سمت راستہ تیرا بُلائے گا



ہم پہلے تُجھ سے دُھوپ میں کھلنا تو سیکھ لیں پھر چھاؤں میں بھی ابر گھنیرا بُلائے گا



بنیاد میں بھریں ہم اگر تیری آہٹیں بے گھر مسافروں کو بسیرا بُلائے گا



بعیت اگر نہ کی گئی ظالم کے ہاتھ پر تو خود ہی روشنی کو اندھیرا بُلائے گا



اپنوں کی سازشوں سے اگر باخبر رہے دھو کے سے پھر نہ کوئی لٹیرا بُلائے گا




Get it on Google Play



تن پر لہُو پہن کے مظفّر چلے اگر اپنی طرف حُسینی پھریرا بلائے گا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah