We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Tera Shukriya Tajdar e Madina

Muhammad Ilyas Atar Qadri

تِرا شکریہ تاجدارِ مدینہ مجھے پھر دِکھایا دِیارِ مدینہ


حَسیں پتّا پتّا حَسیں ڈالی ڈالی حَسیں سب کا سب لالہ زارِ مدینہ


خدا! دل سے دنیا کی اُلفت مِٹا دے تُو دے اُلفتِ تاجدارِ مدینہ


بُھلا دے چمن کے نظاروں کو بیشک ہے ایسا حَسیں رَیگزارِ مدینہ


میں رِضوانِ جنّت کو تحفے میں دونگا عطا کیجئے چند خارِ مدینہ


مدینے میں گھر سب کے غمخوار کا ہے جبھی تو سبھی ہیں نثارِ مدینہ


تجھے واسِطہ یاخدا مصطَفٰے کا بنا دے مجھے دلفِگارِ مدینہ


اگر ہو یقیں زخم بھر جائیں گے سب لگا لو ذرا سا غُبارِ مدینہ


تڑپتے ہیں جو ہِجر و فُرقت میں آقا دِکھا دو انہیں بھی بہارِ مدینہ


اِدھر سے اُدھر کیوں بھٹکتا پھروں میں مقدّر سے ہوں رَیزہ خوارِ مدینہ


مدینے میں مرنے کا مجھ کو شَرَف دو کرم یانبی تاجدارِ مدینہ



Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play


دو عطّارؔ کو اشکبار آنکھ آقا پئے غوث یاشہریارِ مدینہ

No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah