We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Sarkar Phir Madine MeinNot Verified

Muhammad Ilyas Atar Qadri

سرکار پھر مدینے میں عطّارؔ آگیا پھر آپ کا گدا شہِ ابرار آگیا


تم بخشوا دو ہر خطا صَدقہ حُسین کا اُمّیدِ مغفِرت پہ گنہگار آگیا


راضی ہمیشہ کیلئے ہو جایئے شہا! یہ دائمی رِضا کا طلب گار آگیا


ہوتی ہیں رات دن یہاں رَحمت کی بارِشیں بخشا گیا جو طیبہ میں بدکار آگیا


دولت کی تاج و تَخت کی آقا نہیں طلب تم سے فَقَط تمہارا طلبگار آگیا


اس کی بلائیں ٹل گئیں غم دور ہوگئے جو کوئی در پہ بے کس و ناچار آگیا


آقا غمِ مدینہ میں بے حال کیجئے ہر کوئی دیکھ کر کہے بیمار آگیا



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


دل بیقرار دو مجھے آنکھ اشکبار دو یہ بھیک لینے درپہ میں سرکار آگیا


سوزِ جگر عطا کرو سینہ فِگار دو یہ بھیک لینے درپہ میں سرکار آگیا


اے کاش! یاد میں تِری رونا نصیب ہو یہ بھیک لینے درپہ میں سرکار آگیا


مَرضِ گناہ سے مجھے دے دیجئے شِفا یہ بھیک لینے درپہ میں سرکار آگیا


مجھ کو بقیعِ پاک میں دو گز زمین دو یہ بھیک لینے درپہ میں سرکار آگیا


ہے زائرِ مدینہ شَفاعت کا مستحق یہ بھیک لینے درپہ میں سرکار آگیا


عاصی پہ کیجئے کرم اے شافِعِ اُمم عطارؔ مغفِرت کا طلب گار آگیا

Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah