Sar Woh Hai Jo Katte

سروہ ہے جو کٹے اسلام کی خدمت کے لیے آبرو وہ جو گُمے دین کی عظمت کے لیے



جو کہ ہے دل سے جگر پارۂ زہرہ پہ نثار خُلد ہے اس کے لیے اور وہ جنت کے لیے



ناؤ ہیں آلِ نبی نجم ہیں اَصحابِ رسول لِلّٰہِ الْحَمْدکہ مژدہ ہے یہ امت کے لیے



ہر دنٰی چیز ہوا کرتی ہے اَعلیٰ پہ نثار جسم ہے جاں کے لیے جان ہے عترت کے لیے



کیوں جھکے سامنے اَدنیٰ کے وہ ذاتِ عالی جس کا ہر نقشِ قدم قبلہ ہو اُمت کے لیے



نونہالِ چمنِ مصطفوی مرتضوی جسے قدرت نے چنا زینتِ جنت کے لیے



جو کہ آغوشِ پیمبر میں پھلا پھولا تھا کربلا میں وہ کٹا دیں کی حفاظت کے لیے



ہاشمی باغ ہوا ہاشمی خوں سے سیراب باغِ زہرہ کٹا اس باغ کی نزہت کے لیے



اِستقامت پہ فدا ہیں تری اے دَستِ حسین نہ گیا ہاتھ میں بے دین کے بیعت کے لیے




Get it on Google Play



اس دوگانہ پہ فدا ساری نمازیں جس میں دَھار ُحلقوم پہ سر خم ہو عبادت کے لیے



کھل گیا اس سے اگر حق پہ نہ ہو تے اَصحاب دستِ حسنین نہ بڑھتا کبھی بیعت کے لیے



سالکؔ اَصحاب تو نورانی ہیں اور آل ہے نور نور کو نوری ہی لاحق تھا معیت کے لیے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah