We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Sar Se Pa Tak Har Ada

Hassan Raza Khan Barelvi

سر سے پا تک ہر اَدا ہے لاجواب خوبرویوں میں نہیں تیرا جواب


حسن ہے بے مثل صورت لا جواب میں فدا تم آپ ہو اپنا جواب


پوچھے جاتے ہیں عمل میں کیا کہوں تم سکھا جاؤ مِرے مولا جواب


میری حامی ہے تیری شانِ کریم پرسشِ روزِ قیامت کا جواب


ہیں دعائیں سنگ دشمن کا عوض اس قدر نرم ایسے پتھر کا جواب


پلتے ہیں ہم سے نکمے بے شمار ہیں کہیں اس آستانہ کا جواب


روزِ محشر ایک تیرا آسرا سب سوالوں کا جوابِ لا جواب


میں ید بیضا کے صدقے اے کلیم پر کہاں اُن کی کفِ پا کا جواب


کیا عمل تو نے کئے اس کا سوال تیری رحمت چاہیے میرا جواب



No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play


مہر و مہ ذَرّے ہیں ان کی راہ کے کون دے نقشِ کفِ پا کا جواب


تم سے اس بیمار کو صحت ملے جس کو دے دیں حضرتِ عیسیٰ جواب


دیکھ رِضواں دَشتِ طیبہ کی بہار میری جنت کا نہ پائے گا جواب


شور ہے لطف و عطا کا شور ہے مانگنے والا نہیں سنتا جواب


جرم کی پاداش پاتے اَہلِ جرم اُلٹی باتوں کا نہ ہو سیدھا جواب


پر تمہارے لطف آڑے آگئے دے دیا محشر میں پرسش کا جواب


ہے حسنؔ محوِ جمالِ رُوئے دوست اے نکیرین اس سے پھر لینا جواب

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah